Skip to content
Home » متحدہ عرب امارات میں تیز بارش ، سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی میں خلل

متحدہ عرب امارات میں تیز بارش ، سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی میں خلل

متحدہ عرب امارات میں تیز بارش ، سڑکوں پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی میں خلل

دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں آج تیز بارش ہوئی۔

شارجہ میں زیادہ اور مسلسل بارش ہوئی اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ دبئی کے مختلف علاقوں میں بارش سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔

ادھر حکام نے دبئی میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران خراب موسمی حالات کی متوقع صورتِ حال پر پولیس نے حفاظتی الرٹ جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ امارات میں اس ہفتے موسمی اتار چڑھاؤ کا سامنا ہے۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق شارجہ پولیس نے بھی انتباہ جاری کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔

Content retrieved from: https://dailypakistan.com.pk/18-Dec-2025/1896394.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *