
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کھلے مین ہول،مہنگائی، آوارہ کتے،وال چاکنگ،ابلتے نالے،قبرستان، ریڑھی بازار اور تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل شعیب مرزا نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری اداروں کی کارکردگی ناپنے کے لیے پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب پرفارمنس مینجمنٹ یونٹ کے ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے بھر کی لائیو مانیٹرنگ خود کریں گی۔اجلاس میں پنجاب میں پہلی بار ورچوئل ٹور وال قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
Content retrieved from: https://dailypakistan.com.pk/19-Dec-2025/1896587.