Skip to content
Home » شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خواج ہلاک، چار بہادر جوان وطن پر قربان

شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خواج ہلاک، چار بہادر جوان وطن پر قربان

شمالی وزیرستان  میں سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ، 4 خواج ہلاک، چار بہادر جوان وطن پر قربان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان  میں خوارج نے  سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔ جوابی کارروائی میں  4 خواج ہلاک ہوگئے جبکہ چار بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان بویا میں فتنہ الخوارج نے  سکیورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا اور کیمپ کی حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو بروقت ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی کو بیرونی حفاظتی دیوار سے ٹکرادیا، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں دیوار گرگئی جس سے قریبی شہری انفرااسٹرکچر اور ایک مسجد کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خوارج کی سفاکانہ کارروائی میں شہریوں کے گھروں کو نقصان پہنچا۔حملے میں بچوں اورخواتین سمیت 15 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔

Content retrieved from: https://dailypakistan.com.pk/19-Dec-2025/1896614.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *