July 3, 2026
sohail-sultan1769407675-0-600x450.webp.webp

وفاقی آئینی عدالت میں پی ٹی آئی ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 8 جولائی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

سہیل سلطان نے اسپیکر ریفرنس اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کا اختیار چیلنج کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن سہیل سلطان کے خلاف انتخابات سے قبل سرکاری ملازم ہونے کے ریفرنس پر کارروائی کر رہا تھا۔ آئینی عدالت نے الیکشن کو سہیل سلطان کے خلاف کارروائی سے روک رکھا ہے۔

سہیل سلطان عام انتخابات میں حصہ لینے سے قبل اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے پی تھے۔