اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشنِ بہار میں اقصیٰ مسجد کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اصغر ولد ساجد بلوچ دکان میں کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچی اور متاثرہ شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نا ہو سکا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 27 سالہ اصغر ولد ساجد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔