آزاد جموں و کشمیر کے امن کے درپے کالعدم ایکشن کمیٹی کو ہر طبقہ فکر کی طرف سے واضح طور پر مسترد کیا جارہا ہے۔
چکوٹھی سیکٹرکے محب وطن تاجروں سمیت تمام افراد نے بھی انتشاری کمیٹی کی لاک ڈاون کی کال کومسترد کردیا۔
چکوٹھی اور گردونواح میں معمولات زندگی جاری رہے اور شہری دکانوں سے روزمرہ کی خریداری کرتے دیکھے گئے۔
چکوٹھی بازار کے تاجروں نے پاکستان اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے راجہ قاصد کی قیادت میں اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں شریک تاجروں نے انتشاری کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
چکوٹھی کے عوام کی طرف سے لاک ڈاؤن کو مسترد کرنا ظاہر کرتا ہے کہ کشمیری عوام اس انتشاری ٹولے کو پہچان چکے ہیں۔