July 7, 2026
2709433-ishaqdar-1726923038-600x450.webp.webp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مختلف کثیرالجہتی اقدامات میں پاکستان کی جاری شمولیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں نائب وزیراعظم کو آئندہ منعقد ہونے والے مختلف اعلیٰ سطح کے پروگراموں کی تیاریوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے اصولی مؤقف کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ)، ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔