July 11, 2026
aircraft-carrier-nimitz-1000-1024x6831783746074-0-600x450.webp.webp

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف ضرورت پڑنے پر کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے اور اگر خطرات دوبارہ پیدا ہوئے تو وہ ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فوجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور اگر ایران کی جانب سے خطرات دوبارہ سامنے آئے تو اسرائیل اپنی فضائی برتری بحال کرنے اور خطرات کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ کارروائی کرے گا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل پہلے سے بھی زیادہ طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، جبکہ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے بھی جاری ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایسے بیانات خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔