July 14, 2026
operation-shaban-14-07-261784014743-0-600x450.webp.webp

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مزید 4 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف علاقے میں مؤثر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز خوارجی دہشتگردوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں۔

بلوچستان

آپریشن شعبان میں اہم کامیابیاں

سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری

بلوچستان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران زمینی اور فضائی کارروائیوں میں خوارجیوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

💥

مزید 4

ہلاک دہشتگرد

📊

83 ہلاکتیں

آپریشن شعبان مجموعی

🎖️

مشترکہ ٹیم

فوج، ایف سی، پولیس

🎯

فتنۃ الخوارج

ٹارگٹڈ دہشتگرد گروہ

زمینی و فضائی

مؤثر فوجی کارروائیاں

⚰️

121 ہلاک

مجموعی خوارجی ہلاکتیں

📅

5 جولائی

آغاز انٹیلی جنس آپریشنز

🛡️

مکمل خاتمہ

عزم اور ہدف

express.pk

ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں خوارجی دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائیوں کے دوران مزید 4 دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 121 خوارجی دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان جاری رکھا جائے گا۔