July 17, 2026
untitled1784270583-0-600x450.webp.webp

یوگنڈا میں ایک سڑک حادثے میں کم از کم 20 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں سے بھری اسکول بس دارالحکومت کمپالا جارہی تھی۔

مقامی پولیس نے ایکس پر بتایا ڈرائیور نے مبینہ طور پر گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور گاڑی سڑک کے کنارے ایک بڑی چٹان سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔

حادثے میں ایک بالغ شخص کی بھی ہلاکت ہوئی جبکہ مزید کئی افراد زخمی ہوئے۔

مہلک ٹریفک حادثات یوگنڈا میں نسبتاً کثرت سے پیش آتے ہیں جس کی وجہ دیگر عوامل کے علاوہ ناقص سڑکیں ہیں۔