July 18, 2026
pakistan-china1784365071-0-600x450.webp.webp

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان نے چین سے 1.7 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ سمیت مجموعی طور پر 16.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے حاصل کیے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کو گزشتہ مالی سال کے دوران غیر ملکی قرضوں اور گرانٹس کی مد میں 19.92 ارب ڈالر کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم ملکی معیشت اس ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

معیشت

پاکستان کے بیرونی قرضوں کی تفصیلات

چین اور دیگر عالمی اداروں سے حاصل قرضے

پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16.2 ارب ڈالر سمیت اربوں ڈالر کے بیرونی قرضے لیے، تاہم حکومت مقررہ مجموعی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

💰

16.2 ارب $

چین سے مجموعی قرضہ لیا

🔄

1.7 ارب $

چین سے ری فنانسنگ حاصل

🎯

19.92 ارب $

غیر ملکی قرضوں کا ہدف

📉

3.72 ارب $

مقررہ ہدف سے شارٹ فال

🏛️

ایشیائی ترقیاتی بینک

ادارے سے بڑا قرضہ ملا

💰

953.74 ملین $

اے ڈی بی سے وصول

📊

سرکاری دستاویزات

اعداد و شمار کی تصدیق

🌐

عالمی ادارے

دیگر ذرائع سے فنڈنگ

express.pk

ایکسپریس نیوز انٹرایکٹو انفارمیشن سسٹم

اعداد و شمار کے مطابق مقررہ ہدف کے مقابلے میں پاکستان 3.72 ارب ڈالر کم حاصل کر سکا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے علاوہ دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو رقوم موصول ہوئی ہیں۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق اس عرصے کے دوران ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 953.74 ملین ڈالر کا قرض لیا گیا جو کہ کسی بھی ایک ادارے سے حاصل کردہ سب سے بڑی رقم ہے۔