July 18, 2026
trump1784356733-0-600x450.webp.webp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈکپ سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شکست کے بعد ٹیم کی حکمتِ عملی پر تنقید کرتے ہوئے ہیری کین کو دفاعی کردار دینے کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کو ارجنٹینا کے خلاف ابتدائی برتری کے باوجود 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

میچ کے بعد کوچ تھامس ٹوچل کی دفاعی تبدیلیوں پر سابق کھلاڑیوں اور شائقین نے بھی تنقید کی جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق ٹیم کے کئی اہم کھلاڑی بھی اس حکمتِ عملی سے مطمئن نہیں تھے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انگلینڈ کے پاس ہیری کین کی صورت میں ایک اچھا کھلاڑی ہے جس کے ساتھ میں گولف بھی کھیل چکا ہوں، وہ ایک غیرمعمولی کھلاڑی ہیں لیکن برتری حاصل کرنے کے بعد انہیں دفاعی ذمہ داری دینا غیرمعمولی فیصلہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ میں کوچنگ کا ماہر نہیں لیکن ایسی صورتحال میں ٹیم کو دفاع کے بجائے جارحانہ انداز اپنانا چاہیے تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ نے فیفا صدر جیانی انفانٹینو کی بھی تعریف کی اور امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں ہونے والے ورلڈ کپ کو تاریخ کا کامیاب ترین کھیلوں کا ایونٹ قرار دیا۔