July 18, 2026
crackdown-against-illegal-afghan-citizens1784350206-0-600x450.webp.webp

دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز ہوتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

غیرقانونی افغان شہری پاکستان سمیت مختلف ممالک کے لیے سیکیورٹی اورانتظامی چیلنج بننے لگے  ہیں۔

افغان جریدے ’ہشت صبح‘کےمطابق پولینڈ نے71غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکرلیا ہے، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولش بارڈر گارڈزکےمطابق لتھوانیا اوربیلاروس سے ملحقہ علاقوں میں غیرقانونی باشندوں کیخلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پولش حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کےبعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کےحوالے کردیاگیا  ہے۔

دوسری جانب افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک پولیس نےشہربولومیں غیرقانونی طورپرمقیم 20 افغان  شہریوں کوبھی حراست میں لے لیا۔ افغان جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی طورپر19ہزار574 افغان باشندوں کوگرفتارکیاگیا۔

اقوامِ متحدہ کےادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران،غربت اورانسانی حقوق پرپابندیاں لاکھوں شہریوں کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں۔

افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریوں سے ظاہرہوتا ہےکہ دنیاان کی غیرقانونی موجودگی کومزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔