July 21, 2026
chatgpt-image-apr-21-2026-06-42-42-pm1776779207-0-600x450.webp.webp

عراق میں ایران کے ڈرون سے گرائے گئے پھینکا گیا بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کی کوشش میں امریکی فوجی اپنی جان سے گیا جس پر صدر ٹرمپ دھمکی آمیز جواب دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایران کو براہ راست دھمکی دی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو قتل کرے گا تو جواب میں اُسے اس قتل کی کئی گنا بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈینیل کین اور تمام فوجی قیادت کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ امریکی اہلکاروں پر کسی بھی حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے۔

یاد رہے کہ آج ہی امریکی فوج نے عراق میں اپنے ایک اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد ایران کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی اہلکاروں کی تعداد 17 ہوگئی۔

ایک الگ بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اگر امریکا کا دورہ کرتے ہیں تو انھیں کسی بھی صورت گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے کہا تھا کہ اگر نیتن یاہو ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آئے تو وہ گرفتار ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں ہونے تاہم امریکا نہ تو آئی سی سی کا رکن ہے اور نہ ہی عدالت کے فیصلوں کا پابند ہے۔