July 27, 2026
egypt-and-india1785067051-0-600x450.webp.webp

مصر کے 18 سالہ محمد زکریا مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر اسکواش چیمپیئن بن گئے جبکہ بھارت کی انہت سنگھ نے ویمن جونیئر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

کینیڈا کے نیاگرا آن دی لیک میں عالمی اسکواش جونیئر چیمپیئن شپ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 7 محمد زکریا نے ہم وطن نمبر 2 سیڈ ایڈم حول کو 1ـ2 سے شکست دے کر مسلسل تیسری مرتبہ عالمی جونیئر بننے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، اب ان کی نظریں عالمی ٹائٹل پر ہیں۔

ویمن ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ بھارت کی 18 سالہ انہت سنگھ نے مصر کی 2 سیڈ رقیہ سالم کو کسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دے کر مصر کی مسلسل 16 برس کی سبقت ختم کر دی۔