July 31, 2026
woman-killed1785406942-0-600x450.webp.webp

مسلم ٹاؤن شیخ اسپتال کے قریب 11 کے وی کی تاریں راہگیر خاتون پر گر گئی جس سے خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو ٹیموں نے 11 کے وی کرنٹ ہونے کی وجہ سے لیسکو کو اطلاع کر دی جس کے بعد لاش کو اٹھایا جائے گا۔

جاں بحق خاتون کی بیٹی اس حادثے میں محفوظ رہی۔

ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں جبکہ 11 کے وی کی تاریں ہٹانے کا کام جاری ہے۔