سعودی عرب کی ریاض ایئر لائن نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض ایئر نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت آپریشن کا آغاز 14 اگست کو ہوگا۔
ترجمان ریاض ایئر کے مطابق ابتدائی طورپر اسلام آباد اور لاہور کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی، یومیہ ایک جبکہ لاہور کے لیے ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
ترجمان کے مطابق پروازیں جدید بوئنگ 787 ڈریم لائنرز طیاروں کے ذریعے آپریٹ ہونگی، جن سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفری سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔
ریاض ایئر کے مطابق نئی سروسز کاروباری، سیاحتی اور عمرہ زائرین کو بہتر سفری سہولت فراہم کریں گی، سعودی عرب کے علاوہ پاکستان سے یورپ اور مشرق وسطیٰ کیلیے بھی کنیکٹنگ فلائٹس دستیاب ہوں گی۔
ریاض ائی رنے مسافروں کےلیے “سفیر” لائلٹی پروگرام کےخصوصی فوائد کا بھی اعلان کیا ہے۔