August 20, 2026
2348465-saudiaopensairspace-1657865999-600x450.webp.webp

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 ستمبر تک مزید توسیع کر دی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 18 اگست سے 24 ستمبر 2026 تک برقرار رہے گی۔

نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کے زیر انتظام، ملکیتی یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا، اس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں اور انہیں بھی مستثنیٰ قرار نہیں دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل بھی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا اعلان کیا تھا، جس میں اب مزید توسیع کی گئی ہے۔