August 19, 2026
rajab-butt1784107753-0-600x450.webp.webp

سیشن کورٹ لاہور نے ٹک ٹاکر عائشہ جٹ سے مبینہ زیادتی کے الزام سے متعلق کیس میں رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑ نے ملزمان کے خلاف دائر استغاثہ پر سماعت کی جس کے دوران تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔

ملزمان کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان کو فردِ جرم کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔