5

24 ہزار سے زائد اسکریو سے بنایا گیا مشہور انگلش بینڈ کا فن پارہ

سندرلینڈ: برطانوی گرافک ڈیزائنر نے 24 ہزار سے زائد اسکریو (پیچ) استعمال کرتے ہوئے مشہور انگلش بینڈ بیٹلز کی تصویر بنا ڈالی۔

برطانوی شہر سندرلینڈ سے تعلق رکھنے والے اسکریو آرٹسٹ ڈیرن ٹِمبی نے تقریباً 120 گھنٹے صرف کرتے ہوئے یہ منفرد فن پارہ تخلیق کیا۔

اس فن پارے میں بیٹلز کے چار گروپ ممبران (جارج ہیریسن، جون لینن، سر رنگو اسٹار اور سر پال مک کارٹنے) کو مائیک ڈرم اسٹکس اور گبسن گٹار ہیڈ کے پیچھے دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ فن پارہ سفید کینوس پر زنک (چاندی)، سونے کے رنگ اور کالے رنگ کے اسکریو کا استعمال کرتے ہوئے بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں تصویر میں گہرائی پیدا کرنے کے لیے ’چار ٹونز‘ میں کام کرنا تھا۔

یہ تصویر ان کی اسکریو سے بنائی گئی 12ویں تصویر ہے۔ اس سے قبل ڈیرن گلوکار ایلوس پرسلے، ایمی وائن ہاؤس، گیلگر برادرز اور الزیبتھ دوم کی تصویر بنا چکے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں