6

26 ویں آئینی ترمیم: سودی نظام کے خاتمے کی شق بھی منظور

  اسلام آباد: 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے سے متعلق شق بھی منظور کرلی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بھی ترامیم پیش کیں جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی جس کے تحت یکم جنوری 2028 تک سود کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام نے آئین کے آرٹیکل 38 کے پیراگراف ایف میں ترمیم کی تجویز پیش کی جس میں کہا گیا کہ سودی نظام کاخاتمہ جتنا جلدی ممکن ہو کیا جائے گا۔

حکومت کی حمایت پر ایوان نے آرٹیکل 38 میں ترمیم منظور کرلی، 65 ارکان نے حق میں ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں