3

27 ویں ترمیم پر بھانت بھانت کی کی بولیاں سرکاری فرسٹریشن ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ  27 ویں ترمیم پر بھانت بھانت کی بولیاں سرکاری فرسٹریشن ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے26ویں آئینی ترمیم  سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں جماعت اسلامی نے سینئر وکلا اور آئینی ماہرین کا پینل تشکیل دے دیا ہے۔ حکومت نے 250 دن نمائشی اعلانات، آئین اور عدلیہ سے کھلواڑ میں لگا دیئے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے اور عالم اسلام کیا آخری فلسطینی کی شہادت کا منتظر ہے ؟اقوام متحدہ او آئی سی کیا غزہ میں آخری عمارت کی مسماری کا انتظار کررہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں