4

9 مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے مختلف مقدمات کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس شواہد نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اسپیشل پراسیکیوٹر دلائل کے لیے نہیں آتے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن نے لکھ کر دیا ہے۔ کہ آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں گے۔ پراسیکیوشن کو 11 تاریخوں پر موقع دیا ہے کہ پیش ہو جائیں اور دلائل دیں۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت ٹھیک چل رہی ہے، ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں، گوہر اعجاز

عدالت نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسیکیوٹر پیش نہ ہوئے تو ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔

بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں ضمانتوں پر پراسیکیوشن کو دلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں