July 7, 2026
2713063-customs-1727380864-600x450.webp.webp

پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر لی۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے مشکوک پارسلز کی معمول کی اسکیننگ کے دوران پلاسٹک کھلونوں کے ڈبوں میں چھپائی گئی 12 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، جس کی مالیت 36 کروڑ 62 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈاک کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی یہ ایک بڑی کوشش تھی جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے دو مختلف پارسلز سے منشیات برآمد کی گئی ہیں جبکہ اس اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔