6

نامور انٹرنیشنل پاکستانی ایتھلیٹ ملک یونس انتقال کرگئے


کراچی:

پاکستان کے سابق نامور انٹرنیشنل ایتھلیٹ ملک یونس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم نے ایتھلیٹکس کے میدان میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شاندار کارنامے انجام دیے، ملک یونس 1500 میٹر کی دوڑ میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے، انہوں نے لگاتار تین ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ملک یونس نے 1969 سے 1979 کے دوران 10 برس میں مجموعی طورپر70 میڈلزجیتے، جن میں انٹرنیشنل سطح پر 27 گولڈ ،9 سلور اور 40 برانزمیڈلز شامل ہیں، قومی مقابلوں میں انہوں نے 18 گولڈ اورایک میڈل اپنے نام کیا جبکہ انٹرسروسزمقابلوں میں وہ 11 مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہے۔

ملک یونس نے پہلی مرتبہ 1970میں بنکاک میں ہونے والے چھٹے ایشین گیمز میں 1500 میٹر کی دوڑ میں سلور میڈل جیتا،چارسال بعد 1974 میں تہران میں ہونے والے ساتویں ایشن گیمز میں وہ اسی ایونٹ کے گولڈ میڈلسٹ رہے جبکہ 1978 میں بنکاک میں منعقدہ آٹھویں ایشن گیمزمیں انہوں نے 1500 میٹر کی دوڑمیں برانز میڈل جیتا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں