6

آسٹریلیا میں 16 سال سے چھوٹے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مجوزہ قوانین اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ان قوانین کا مقصد سوشل میڈیا کے نقصان کو کم کرنا ہے جو آسٹریلوی بچوں کو پہنچ رہا ہے۔

ایک شخص بیوی کی بات نہ مان کر کروڑ پتی بن گیا

انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ یہ والدین کے لیے ہے جو میری طرح ہمارے بچوں کی آن لائن حفاظت کے بارے میں پریشان ہیں،انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آسٹریلوی خاندان اس حوالے سے جان لیں کہ حکومت آپ کے ساتھ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بہت سی تفصیلات پر بحث ہونا باقی ہے،جن بچوں کو والدین کی اجازت ہو گی ان پر پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،حکومت نے کہا ہے کہ پابندی کا اطلاق سوشل میڈیا پر پہلے سے موجود نوجوانوں پر نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں