5

کیا چقندر استعمال کر کے آپ جسم سے زہریلا مواد نکال سکتے ہیں؟

سلاد کے ساتھ چقندر کھانے سے منہ کا ذائقہ بھی اچھا ہو جاتا ہے اور مزہ بھی آتا ہے کیونکہ چقندر میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین، آئرن، شکر، فائبر، سوڈیم، زنک، پوٹاشیم، میگنیشیم، وٹامن کے وٹامن بی اور موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ہماری صحت کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

یہ بات ہم سب ہی جانتے ہیں کہ چقندر کھانے سے خون بڑھتا ہے اور رنگ صاف ہوتا ہے۔ مگر خون میں موجود ایسے زہریلے مادے جو خون کی نالیوں میں رکاوٹ اور آکسیجن کی کمی کی وجہ بنتے ہیں ان کو بھی جسم سے باہر نکالنے میں چقندر آپ کی مدد کرتا ہے۔

لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟
چقندر میں نائٹریٹ پایا جاتا ہے جو نہ صرف ہماری توانائی بڑھاتا ہے بلکہ خون پیدا کرنے اور نظامِ انہضام کو بہتر بنانے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔

چقندر کیسے استعمال کریں؟
چقندر استعمال کرنے کے لئے آپ کوئی بھی طریقہ اپنا سکتے ہیں چاہیں تو سلاد کے طور پر کھائیں ، یا جوس بنا کر پیئیں، مگر سب سے زیادہ مفید طریقہ جو ماہرینِ غذائیت بتاتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایک کپ پانی کو اچھی طرح ابال لیں پھر اس میں چندر کا ایک انچ کا ٹکڑا ڈال کر 4 منٹ تک پکائیں۔ اس سے خون بھی صاف ہوجائے گا اور جلد کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔


install suchtv android app on google app store

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں