41

بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

انڈین کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر کا اہم بیان سامنے آگیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے اور چیمپئنز ٹرافی فروری مارچ 2025 میں کھیلی جانی ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی سے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھی شیئر کردیا ہے جس کے مطابق بھارت کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رکھے گئے ہیں۔

بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

میڈیا پر کافی عرصے سے افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آئے گا۔

تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اس معاملے پر کچھ لب کشائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے جو وہ اگلے سال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا، ہماری پالیسی یہ ہے کہ بین الاقوامی دوروں کے لیے ہم ہمیشہ حکومت سے اجازت لیتے ہیں، حکومت فیصلہ کرتی ہے کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی ملک میں جانا چاہیے یا نہیں۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اس کو مانیں گے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں