بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی فون کال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے،جس کے بعد ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور سے تعلق رکھنے والے فیصان نامی شخص نے باندرہ پولیس اسٹیشن کی لینڈ لائن پر کال کرکے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہےکہ فون کرنے والے شخص نے دھمکی دی تھی کہ اگر 50 لاکھ روپے تاوان کے طور پر ادا نہ کیے گئے تو وہ بالی ووڈ سپر اسٹار کو نقصان پہنچائیں گا۔دھمکی 5 نومبر کو دی گئی تھی۔
واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے تفتیش کیلئے ایک ٹیم کو رائے پور روانہ کیا،تاحال کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لا جاسکی ہے۔
تاہم بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔