وفاقی وزیربحری امورقیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور نے اس سال 90 ارب روپے منافع کمایا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی رینکنگ بہتر ہوکر 84 سے 61 ہوئی،رواں ماہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں،بحری آلودگی کنڑول بورڈ کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔
پی ٹی آئی کے ایم این اے شفقت عباس اعوان پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
میری ٹائم سنگل ونڈو کے قیام سے بیرونی سرمایہ کارمزید پراعتماد ہوئے،ڈنمارک کیساتھ جلد 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پائے گا،یو اے ای کی کمپنی آئندہ 3سال میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
بین الاقوامی کمپنی ہچیسن پورٹس ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل پہلی مرتبہ پاکستان آئے،گوادرپورٹ پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔
عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں ، امریکی صدر جوبائیڈن
پورٹس کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جامع رپورٹ مرتب کررہے ہیں،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن جلد نئے جہازخریدے گی۔