5

بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، شرجیل میمن


کراچی:

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بدقستی سے پیپلز پارٹی کیخلاف منفی  پروپیگنڈا اور مہم چلائی گئی، منفی چیزوں اور کہیں پر کام نہ ہونے کو پیپلز پارٹی سے منسوب کیا جاتا تھا، کافی ایسے شعبے ہیں جس میں حکومت سندھ کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ، حکومت سندھ نے صحت  کے شعبے میں جو سہولیات  متعارف کراوئی ہیں وہ صرف سندھ کیلیے نہیں  پورے ملک اور پڑوسی ممالک کے عوام کیلیے  بھی ہیں۔

 ڈائریکٹوریٹ آف  الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا  کلفٹن کراچی میں اسلام آباد کے صحافیوں کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  سے ملاقات کی، شرجیل  انعام میمن نے وفد سے خطاب کرتے  ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے صحافی دوست حکومت سندھ کی خصوصی دعوت پر کراچی آئے  ہوئے ہیں،  ہم ان  کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

 پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی  کاوشوں سے اب  یہ سہولت پاکستان میں بھی دستیاب ہے اور مفت میں لوگوں کے ٹرانسپلانٹ کیے جاتے ہیں، شہید  بی بی بینظیر بھٹو نے اس ملک کی خواتین کو بااختیار بنایا اور ملک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا منصوبہ شروع کیا،

پہلے تو پسماندہ علاقوں میں خواتین کے شناختی کارڈ تک نہیں بنتے تھے لیکن جب صدر آصف علی زرداری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا  تو  لوگوں کو شناختی کارڈ کی اہمیت کا پتہ چلا  اور  خواتین نے بڑھ چڑھ کر اپنے کارڈ بنوائے،

پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کی اولین ترجیح لوگوں کی زندگیاں اور صحت ہے، حکومت سندھ صحت سمیت دیگر شعبوں میں اربوں روپے خرچ کر رہی ہے،اقلیتی برادری کیلیے سب سے زیادہ کام پیپلز پارٹی نے کیے ہیں،اقلیتوں کیلیے مندرز، چرچز، کمیونٹی سینٹرز پیپلز پارٹی نے بنوائے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں این آئی سی وی ڈی شروع کیا جائے،

اس طرح کے منصوبوں کیلیے کے پی اور پنجاب کو  جہاں بھی ضرورت  ہو تو حکومت سندھ مدد کیلیے تیار ہے، پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ تعصب اور نفرت کے سیاست کی حوصلہ شکنی ہو،  زمینی طور پر کوئی تعصب نہیں، 

چند لوگ ذہنوں تعصب پالتے ہیں  مسائل پورے پاکستان میں ہیں، صرف پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کے خلاف پروپیگنڈہ کی دکان کھولی گئی ،  ایک شخص کو فرشتہ بنا کر پیش کیا گیا، کچھ جماعتوں کو برا بنا کر پیش کیا گیا،شرجیل  انعام میمن نے اس موقع پر مہمان صحافیوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی کے تحائف بھی پیش کیے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں