اسلام آباد:
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے جس میں سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچز کی نامزدگی کے لیے غور ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ محمد شفیع صدیقی، سینیٹر فاروق نائیک، ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، روشن خورشید بروچہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان شریک ہیں۔
اسکے علاوہ، وزیر قانون سندھ ضیاء الحسن، شبلی فراز، عمر ایوب، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اور ممبر سندھ بار کونسل قربان علی بھی اجلاس میں موجود ہیں۔