محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ، نئے پرنٹرز آنے سے محکمہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ صلاحیت ڈبل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئےجا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20 ہزار پاسپورٹس تھی۔
انہوں نے کہا کہ 7مزید جدید مشینیں جلدہی پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز پہنچیں گی، ای پاسپورٹس کی پرنٹنگ کیلئے2پرنٹرز منگوائےگئے ہیں۔
جدید پرنٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنےکوملےگا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر بیگ لاک ختم کر رہے ہیں۔
قبل ازیں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو خوشخبری سنائی گئی تھی کہ فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں اپلائی کیے گئے پاسپورٹس کا بیگ لاک زیرو ہوچکا ہے جبکہ زیرالتوا پاسپورٹس بھی شہریوں کو تیزی سے فراہم کیے جارہے ہیں۔
پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ، ستمبر تک بیک لاگ ختم ہونے کا امکان
حکام نے بتایا تھا کہ 30 ہزار سے زائد فاسٹ ٹریک پاسپورٹس جاری کردیے گئے ہیں، ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی کیے گئے 70 ہزار پاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا تھا کہ ارجنٹ کیٹیگری کے تحت اپلائی پاسپورٹس کا بیگ لاک پرسوں تک صفر ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ فارن مشنز کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17 ہزار 500 پاسپورٹس بھی کلیئر ہیں، آن لائن اپلائی کیے گئے17 ہزارپاسپورٹس کا بھی اجرا کردیا گیا ہے۔