6

پشاور میں پرائمری اساتذہ کا اپگریڈیشن کیلئے دھرنا جاری


پشاور:

خیبرپختونخوا کے پرائمری اساتذہ کا اپ گریڈیشن کے لیے دھرنا بدستور جاری ہے اور اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

پشاورمیں پرائمری اساتذہ کے دھرنے سے اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر اور کابینہ کے دیگرارکان کی جانب سے پرجوش تقاریر بھی عروج پر ہیں۔

اساتذہ کی تنظیم کے صوبائی صدر عزیز اللہ نے کہا کہ اساتذہ اپ گریڈیشن کا اعلامیہ لیے بغیر واپس نہیں جائیں گے، اگر حکومت نے مطالبات منظور نہیں کیے تو ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اورعوام کوتکلیف نہ دینے کی خاطر ایک طرف بیٹھے ہیں، اگر سڑکوں پر آنے کی کال دی تو پورے پشاور کی ٹریفک جام کر کے رکھ دیں گے۔

صوبائی صدر نے کہا کہ اساتذہ متحد ہیں اور دھرنے میں موجود ہیں، جب تک اعلامیہ جاری نہیں کیا جاتا اسکولوں کی بندش برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کارروائی کرتا ہے تو کرے ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں