[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کے ساتھ پس پردہ مذاکرات میں 24 نومبر کی احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کو ریلیف سے مشروط کردی۔
تحریک انصاف کے حکومت سے پس پردہ مذاکرات جاری ہیں جس میں اپوزیشن جماعت نے 24نومبرکی کال واپس لینے کیلیے شرائط پیش کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پس پردہ مذاکرات میں تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جاری مذاکرات میں ایک دو روز میں پیشرفت کا امکان ہے۔
اس سوال پر کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو باہر منتقل کرنے کا آپشن بھی ہے؟ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک بھیجنے کی پیشکش پہلے ہی کی جاچکی ہے لیکن وہ آمادہ نہیں۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات رکھ دیے، حکومت مان گئی تواحتجاج کی کال واپس لیں گے، حکومت نہ مانی توفائنل کال کی تیاری مکمل ہے، ہم نے خواتین قیدیوں سے متعلق بھی مطالبات رکھے ہیں۔
اس سوال پر کہ کیا مذاکرات محسن نقوی کے ساتھ ہو رہے ہیں؟ ذرائع پی ٹی آئی نے کہاکہ نہیں، ہمارے براہ راست مذاکرات ہورہے ہیں۔
[ad_2]