14

علیمہ خان

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان ، عظمیٰ خان اور اسد قیصر کے بھائی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد ڈیوٹی جج اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد قیصر کے بھائی عدنان خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،علیمہ خان

علاوہ ازیں عدالت نے پی ٹی آئی کی دیگر 9 خواتین کارکنوں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے 102 پی ٹی آئی کارکنوں کو بھی شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔

واضح رہے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کیخلاف کوہسار تھانے میں درج مقدمے میں دہشتگردی سمیت 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں