20

کے پی حکومت کے احتجاج میں سرکاری وسائل کا استعمال، انکوائری کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ رفعت مختار کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی۔

کمیٹی میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے منیر مسعود نارتھ سمیت انٹیلی جینس بیورو سے گریڈ 20 کا آفیسر کمیٹی میں شامل ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اہلکار عبدالحمید کی شہادت کا ذمہ دار 9 مئی کا مجرم ہے، مریم اورنگزیب

کمیٹی 7 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی سرکاری وسائل کے استعمال کرنے کا حکم دینے والے کا تعین کرے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے اور ناجائز حکم ماننے والوں کا بھی تعین کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں