July 9, 2026
untitled1783584899-0-600x450.webp.webp

اسرائیل میں ایک فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج ہائی الرٹ پر ہے اور حکومت کی جانب سے احکامات موصول ہوتے ہی ایران کے خلاف امریکی فوج کے شانہ بشانہ جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ جنگ بندی کے پہلے دن سے ہی تیاریاں ہو رہی تھیں کیونکہ اسرائیل نے ایرانی وعدوں پر بھروسہ نہیں کیا اور انہیں محض ہتھکنڈوں کے طور پر دیکھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت جنگ میں جانے سے پہلے کسی کوئی بھی حساب کتاب نہیں کر رہی ہے۔ وہ متکبرانہ انداز میں کام کر رہی ہے جیسے اس نے جنگ جیت لی ہو اور امریکا کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو توقع تھی کہ ایران کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صبر ختم ہو جائے گا۔ اسرائیلی فوج امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔