39

اسلام آباد کے امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایت

[ad_1]

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ اسلام آباد کے امن وامان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے علی الصبح اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو کسی بھی شخص کو واپس نہ جانے دینے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔

محسن نقوی نے پولیس کو ہدایت دی کہ اسلام آباد کے امن و امن کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، امن اور شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

دوسری جانب، پی ٹی آئی کے احتجاج پیش نظر اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند ہیں، دفاترز جانے والے ملازمین اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح پیغام دیا تھا کہ اسلام آباد میں کسی کو دھرنے کی اجازت نہیں دیں گے، کوئی جانی نقصان ہوا تو ذمہ دار دھرنا دینے والے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود دھرنا دینے آئے تو دیکھ لیں گے، خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی سیکیورٹی پر کیوں توجہ نہیں دے رہی۔

وزیر داخلہ نے شکوہ کیا کہ لوئر کرم میں جنازے اٹھ رہے ہیں اور صوبائی حکومت وفاق پر چڑھائی کی پلاننگ کررہی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں