[ad_1]
ماضی کی مقبول اداکارہ نشو بیگم اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ سے گزشتہ 8 ماہ سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے ٹی وی شو پر آبدیدہ ہوگئیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
نشو بیگم نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
زندگی کے پچھتاوے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نشو بیگم نے اپنی پہلی شادی کو غلط فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس پر پچھتاوے کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم اداکاری کا آغاز کرنے کے 5 سال بعد جوانی میں ہی شادی کی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ میں نے اسکول کے زمانے میں ہی متعدد شادیاں کیں جو کہ غلط ہے۔
نشو بیگم کے مطابق انہوں نے اداکاری کا آغاز کرنے کے پانچ سال بعد شادی کی جو کہ غلط فیصلہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی شادی نے ان سے ان کا سب کچھ چھین لیا، ان کی گاڑیاں، گھر، زیور اور دوسری ملکیت بھی ان سے ان کی پہلی شادی نہیں چھینی۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں مال و ملکیت کے چھن جانے پر کوئی افسوس نہیں تھا، انہوں نے اپنی پہلی شادی سے ایک قیمتی چیز اپنی بیٹی بچائی جو کہ اس وقت ان کے پیٹ میں پل رہی تھیں۔
نشو بیگم نے کہا کہ لیکن اب کئی سال بعد ان سے ان کا سب کچھ چھن چکا ہے، وہ بے یارو مددگار بن چکی ہیں، خود کو بے بس محسوس کرتی ہیں۔
سینیئر اداکارہ نے کہا کہ پہلے شوہر کی وجہ سے وہ گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل سکیں۔
بیٹی سے نہ مل پانے کی بات کرتے ہوئے نشو بیگم آبدیدہ ہوگئیں اور کہا کہ بیٹی سے نہ مل پانے کی وجہ سے انہیں ایسا لگتا ہے کہ کسی نے ان کا کلیجہ ان کے سینے سے نکال دیا ہو۔
نشو بیگم کے مطابق وہ اپنے ذاتی اور گھریلو معاملات سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی تھیں لیکن اب جب کہ ہر بات سوشل میڈیا پر آگئی ہے تو وہ بھی اپنے اندر دفن طوفان کو سامنے لائیں گی۔
اگرچہ نشو بیگم نے بتایا کہ گزشتہ 8 ماہ سے وہ اپنی بیٹی صاحبہ سے نہیں مل پائیں اور انہوں نے اس کا الزام اپنے پہلے شوہر اور صاحبہ کے والد پر بھی لگایا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ بیٹی ان سے کیوں نہیں مل رہیں؟
خیال رہے کہ صاحبہ نے زندگی میں پہلی بار مارچ 2024 میں اپنے حقیقی والد سے ملاقات کی تھی، جس کے بعد وہ متعدد بار والد سے ملیں۔
انہوں نے 42 سال بعد اپنے والد امام ربانی سے ملاقات کی تھی، جن سے ان کی والدہ کی ان کی پیدائش سے قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔
نشو بیگم نے پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے اور صاحبہ کے 10 سال ہونے کے بعد دوسری شادی کی تھی۔
صاحبہ کی والد سے پہلی بار ملاقات کے 7 ماہ بعد اب نشو بیگم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 8 ماہ سے بیٹی سے نہیں ملیں اور ان کی ملاقات نہ ہونے کا سبب ان کی بیٹی کے والد ہیں۔
[ad_2]