38

خاتون نے آسان طریقے سے 32 کلو وزن کم کرنے کا راز بتا دیا

[ad_1]

وزن کم کرنا شاید دنیا کا سب سے مشکل کام لگتا ہے اور یہ وہی بہتر بتاسکتے ہیں جو پچھلے کئی عرصے سے اپنے وزن میں کمی کے خواہاں ہیں لیکن اگر مستقل مزاجی سے کام لیا جائے تو دنیا میں کچھ ناممکن نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک فٹنس کوچ خاتون نے 32 کلو وزن کم کیا اور ساتھ ہی انہوں نے وہ طریقہ کار بتایا جسے انہوں نے اپنی زندگی کا حصہ بنایا اور کامیابی حاصل کی۔

فٹنس کوچ کولس نے اپنے انسٹاگرام پر بتایا کہ انہوں نے 70 پاؤنڈز جو کہ تقریباً 32 کلو گرام بنتا ہے، یہ وزن کم کیا اور اب وہ خود کو بالکل فٹ اور تندرست سمجھتی ہیں، خاتون نے زور دیا کہ صرف وزن میں کمی ٹھیک نہیں، اس کے لیے اہم ہے کہ آپ کی صحت بھی اچھی ہو۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ ٹرینر نے وزن کم کرنے کے لیے کیا مشورے دیے۔

1) بار بار وزن کرنا بند کریں:

فٹنس ٹرینر کولس کے مطابق سب سے پہلے تو اپنے وزن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں، اور بار بار وزن دیکھنے سے گریز کریں کیونکہ شروعات میں لوگوں کو وزن میں کمی میں وقت لگتا ہے، اور بار بار وزن کرنے کے باوجود جب کامیابی نہیں ملتی تو وہ مایوس ہوجاتے ہیں اور اپنا سفر روک دیتے ہیں، یہی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے۔ دیر پا فائدے کے لیے ضروری ہے کہ آہستہ آہستہ آثار دکھائی دیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ایک سال تک انہوں نے اپنا وزن نہیں کیا۔

2) چھٹیوں میں کیلوریز کی کوئی حد مقرر نہیں کی:

کولس کے مطابق انہوں نے ہر چیز کو اعتدال میں رکھا، گھر پر وہ خود کو قابو میں رکھتی تھیں اور کیلوریز دیکھ کر کھاتی تھیں جب کہ چھٹیوں پر ان کا جو دل چاہے وہ کھا لیا کرتی تھیں، اس سے انہیں خود پر جبر نہیں کرنا پڑتا تھا۔

3) چینی والے مشروبات کا طریقے سے استعمال:

ٹرینر نے بتایا کہ انہوں نے چینی والے مشروبات پینا بالکل بند نہیں کیے، اگر وہ پیتیں تو اسے اپنی کیلوریز میں گنتی اور پھر پورے دن میں اسی حساب سے کھاتیں پیتیں۔ کوچ کولس نے کہا کہ انہوں نے روزانہ ورزش اپنی زندگی میں شامل کی اور باقاعدگی سے وہ ورزش کیا کرتی تھیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں