[ad_1]
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے زمبابوے کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے بعد قومی تیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ آج کے میچ میں 3 کھلاڑی اپنا ڈیبیو کریں گے، امید ہے نوجوان کھلاڑی سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
محمد رضوان نے بتایا کہ عامر جمال، فیصل اکرم اور حسیب اللہ ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔
میچ بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف سیریز کو اہم قرار دیا تھا اور کہا تھا وہ اس سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو آزمائیں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، دوسرا ایک روزہ میچ 26 اور تیسرا 28 نومبر کو کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم یکم، 3 اور 5 دسمبر کو تین 20 ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے گی، ان تمام میچز کا انعقاد بلاوایو میں ہوگا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، ان میں سے 54 میں پاکستان کامیاب رہا جب کہ زمبابوے کو صرف 5 میچز میں کامیابی مل سکی، ایک میچ ٹائی ہوا جبکہ دو بے نتیجہ ختم ہوئے۔
[ad_2]