لاہور سمیت پنجاب میں مون سون سسٹم کے بدستور موجود ہونے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بادل چھائے رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر اور شام کے وقت بادل آنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے اور یہی صورتحال پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی رہے گی۔
لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج صبح سے ہی گرمی کی شدت کا احساس ہو رہا ہے اور پارہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔