34

کارگو طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ

[ad_1]

لتھوانیا کے دارالحکومت وینئس میں ڈی ایچ ایل کا مال بردار طیارہ لینڈنگ کی کوشش کے دوران ایئرپورٹ کے نزدیک ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کارگو طیارے نے جرمنی کے شہر لیپزگ سے لتھوانیا کے دارالحکومت وینئس کے لیے پرواز بھری تھی۔

کارگو طیارے کو لتھوانیا کے ولنیئس ہوائی اڈے پر لینڈنگ کرنا تھی جہاں منجمد کردینے والے درجہ حرارت کا سامنا تھا۔

ڈی ایچ ایل جو دنیا بھر میں سامان کی ترسیل کا ایک معروف ادارہ ہے کے بوئنگ 737 طیارے میں عمارت سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی۔

فائربریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ جائے حادثہ سے دو افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک زخمی نے اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جب کہ دوسرے زخمی کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے طیارے کا عملہ تھے یا تباہ حال گھر کے بدقسمت رہائشی تھے۔ تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ ابتدائی طور پر موسم کی خرابی ایک وجہ معلوم ہوتی ہے۔

ماہرین بوئنگ 737 جو 31 سال پرانا طیارہ ہے کو ایک پرانا ایئر فریم سمجھتے ہیں تاہم یہ کارگو پروازوں کے لیے اس کا استعمال کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے ایئرلائن کمپنی سے رابطے کی کوشش کا جواب نہیں مل سکا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں