40

اداکار سکندر رضوی کی شادی کی تصاویر وائرل، دلہن کون؟

[ad_1]

ماڈل و اداکار سکندر رضوی نے ہسپانوی لڑکی سے شادی کرلی، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سکندر رضوی نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنی شادی کی تصاور اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی۔

اداکار نے ہسپانوی گرل فرینڈ ایرین سے شادی کی، جن سے گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے تعلقات تھے۔

دونوں کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں میزبان کو سنتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کی شادی کنٹریکچول ہو رہی ہے۔

کنٹریکچول شادی دو مختلف مذاہب اور مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان کیے جانے والے قانونی معاہدے کو کہا جاتا ہے جو کہ دونوں ممالک میں قابل قبول ہو۔

یہ واضح نہیں ہے کہ دونوں نے اسلامی روایات اور پاکستانی ثقافت کے تحت کب شادی کی اور ان کی شادی کی تقریبات کہاں منعقد ہوئیں۔

تاہم ان کی شادی کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دلہے اور دلہن کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، دلہن نے چہرے کو روایتی پاکستانی دلہنوں کی طرح ڈھانپ رکھا ہوا ہے۔

سکندر رضوی اور ایرین کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے، اس سے قبل اداکار کے تعلقات کی اداکارہ عائشہ عمر سے بھی چہ مگوئیاں رہیں لیکن دونوں نے کبھی اس کا کھل کر اظہار نہیں کیا۔

سکندر رضوی مرحوم گلوکارہ میڈم نورجہاں کے پوتے اور فلم ساز اکبر حسین رضوی کے بیٹے ہیں۔

اکبر حسین رضوی نے 1960 اور 1970 کی دہائی میں فلموں کو پروڈیوس کرنے سمیت ان کی ہدایت کاری بھی دی، وہ ملکہ ترنم نورجہاں کے بڑے صاحبزادے تھے۔

اکبر حسین رضوی کی بیٹی یعنی سکندر رضوی کی بہن سونیا جہاں رضوی بھی اداکارہ ہیں۔

سکندر رضوی نے 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیکھ مگر پیار سے‘ کے علاوہ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یلغار‘ میں بھی کام کیا، وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے ہیں۔

ان کی بہن سونیا جہاں رضوی نے بھی چند فلموں سمیت چند ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں