[ad_1]
معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابق گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر مارک سے علیحدگی کے بعد افواہوں کا شکار ہونے پر سوشل میڈیا پر وضاحتی پیغام جاری کیا ہے۔
آٹھ سال تک اے آر رحمان کے بینڈ کا حصہ رہنے والی موہنی ڈے نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے اور اے آر رحمان کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔
28 سالہ موہنی ڈے نے کہا کہ ان کا اے آر رحمان کے ساتھ تعلق صرف پیشہ ورانہ اور باپ بیٹی جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اے آر رحمان میرے لیے والد جیسی شخصیت ہیں، وہ عمر میں میرے والد سے تھوڑے چھوٹے ہیں، اور ان کی بیٹی میری ہم عمر ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پانچ سال قبل اے آر رحمان کا بینڈ چھوڑنے کے بعد امریکہ منتقل ہوگئیں تھیں اور اب وہاں مختلف پاپ فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اپنا بینڈ بھی ہے اور وہ اپنے میوزک بینڈ کے ساتھ دنیا بھر میں دورے کرتی ہیں۔
موہنی نے افواہیں پھیلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی اور دیگر متعلقہ افراد کی نجی زندگی کا احترام کریں انکی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور اس مشکل وقت میں ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔
[ad_2]