46

عینی زیدی کا خواتین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

[ad_1]

سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔

اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور خواتین کو مشورے بھی دیے۔

اداکارہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی دیر سے کرنی چاہیے، میری شادی 17 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور میں کسی کو بھی نہیں کہوں گی کہ اتنی جلدی شادی کریں۔

انہوں نے کہا کہ جلدی شادی کرنے کے فائدے اور نقصانات دونوں ہوتے ہیں، جلدی شادی پر یہ ہی کہا جاتا ہے کہ آپ کے بچے بھی جلدی بڑے ہوجاتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھیل کود سکتے ہیں لیکن آپ کی اپنی شخصیت اور زندگی پر اثر پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری نظر میں شادی کی ٹھیک عمر 23 یا 24 سال ہے، پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں، سمجھدار ہوجائیں اور پھر شادی کریں ورنہ آپ کیلئے بہت مشکل ہو جاتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں