22

نیتن یاہو کو سزائے موت دینی چاہیے، ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا بیان

[ad_1]

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری نہیں، سزائے موت دینی چاہیے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر نے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اجتماع، گھروں، اسپتالوں پر بم مارنا فتح نہیں جنگی جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری وارنٹ کافی نہیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی سزائے موت کے وارنٹ جاری ہونے چاہئیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ، لبنان میں دشمن کی جیت نہیں ہوئی، دشمن غزہ اور لبنان میں کبھی نہیں جیت سکے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیراعظم کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔ جس پر بیشتر ممالک نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی صحت سے متعلق امریکی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ شدید علیل ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے دوسرے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای ان کے جانشین ہوسکتے ہیں۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق پاسداران انقلاب کور کو ایرانی سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے معاملے میں رائے دینے کا حق حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جون 1989 میں امام خمینی کے انتقال کے بعد سے بحیثیت سپریم لیڈر فرائض انجام دے رہے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں