23

بلیو ایریا میں پولیس آپریشن، بشریٰ بی بی کیساتھ موجود لوگ منتشر، سینکڑوں گرفتار

[ad_1]

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور کچھ بھاگ نکلے۔ علی امین گنڈا پور، بشریٰ بی بی بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب گاڑیوں میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی مظاہرین کی قلیل تعداد گاڑیوں کے پاس موجود ہے۔

بشریٰ بی بی کے ساتھ قافلے میں لوگ منتشر ہوگئے۔ بشریٰ بی بی کوتحویل میں لینے کا امکان ہے اور ویمن اسکواڈ روانہ ہوگیا۔

اُدھر بلیو ایریا میں خیبر چوک کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرین کے خلاف آپریشن میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا اور کچھ بھاگ نکلے۔

رینجرز نے پہنچ کر ڈی چوک کو کلئیر کیا اور کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ اب پولیس اور رینجرز نے پی ٹی آئی مظاہرین سےجناح ایونیوخالی کرا لیا اور احتجاجی مظاہرین کو خیبر پلازہ سے آگے تک دھکیل دیا۔

دن بھر تحریک انصاف کے کارکنوں کی اسلام آباد کے ریڈ زون میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں اورآنکھ مچولی جاری رہی۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈی چوک میں کچھ کنٹینرز رسیوں کی مدد سے ہٹائے تو کچھ کنٹینرز کو پلٹ دیا، گیس ماسک پہنے، ڈنڈوں اور غلیلوں سے مسلح کارکنوں نے پولیس پر پتھر برسائے، غلیلوں سے نشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ احتجاج کے دوران رینجرز اور پولیس کے 4 جوان شہید اور 100 سے زائد اہلکار زخمی ہوچکے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں