22

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد اسلام آباد میں صورتحال معمول پر آنے لگی

[ad_1]

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں صورتحال معمول پر آنے لگی۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران 4 روز سے بند موٹرویز کو ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

موٹر وے حکام کے مطابق موٹروے ایم 2، اسلام آباد تا لاہور، اسلام آباد سے پشاور موٹروے ایم ون، لاہور سیالکوٹ، ایم 3 ، ایم 4 اور ایم 5 موٹرویز ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بند راستے فوری کھولے جائیں اور تمام شاہراہوں پرصفائی کے انتظامات بھی یقینی بنائےجائیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پیٹرول پمپس کھولنےکی تاحال اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کا مختلف علاقوں کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ لیا اور سڑکوں کی فوری صفائی اور رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ کے احکامات کے بعد فیض آباد انٹرچینج سے کنٹینرز ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

ادھر فیصل آباد میں شہر کے خارجی راستوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انتظامیہ نےگزشتہ روزسیکٹرجی6،جی 7 ، سیکٹر ایف 6 اور ایف 7 کے پیٹرول پمپس بند کروادیےتھے، پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا تھا۔


install suchtv android app on google app store

[ad_2]

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں